13 اکتوبر، 2024، 5:03 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85626665
T T
0 Persons

لیبلز

قالیباف: صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعاون بند ہونا چاہئے

تہران – ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ہمیں صیونی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور گفتگوکا سلسلہ منقطع کرنے اور ہر ایسے سیاسی اور اقتصادی پروجکٹ کو روک دینے کی ضرورت ہے جس سے اس حکومت کی مدد ہوتی ہو

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے آج اتوار 31 اکتوبر کو جنیوا میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہ بینادی ترین مطالبہ  ہے جس پر ہم سب کو غور کرنا چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ جعلی اسرائيلی حکومت نے ساری ظاہر داریاں کنارے لگآدی ہیں اور بے پروا ہوکر  مسلمانوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ صرف لبنان اور غزہ کے حوالے سے ایسا نہیں ہے بلکہ غاصب اسرائیلی حکومت امریکا ار بعض یورپی ملکوں کی مکمل حمایت سے اس جگہ تک پہنچنا چاہتی ہے کہ جب بھی اور اسلامی دنیا میں جہاں بھی جس جرم کا بھی چاہے ارتکاب کرے اور جس اسلامی رہنما کو بھی چاہے  اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناسکے اور ہرقسم کی سزا اور تادیبی کارروائی سے محفوظ رہے۔

ایران کے اسپیکر نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا اسلامی دنیا کو اپنی قلمرو کے خلاف صیہونی جارحیتوں کا خاموشی کے ساتھ تماشا دیکھنا ہے؟

انھوں نے کہا کہ میں مجاہدین دنیائے اسلام اور حریت پسندوں کے بارے میں یہ نہیں سوچ سکتا اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ دن کبھی نہیں آئے گا۔

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ اس وقت اسرائیل مخالف استقامتی محاذ کی نگاہیں امت اسلامی کی مدد پر لگی ہوئی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن اپنی منحوس تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن یمں ہے اور علاقے میں اس کی تاریخی شر پسندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے ہم استثنائی اور منفرد پوزیشن میں ہیں۔

اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ  اسرائيلی حکومت اپنی کمزوریوں اور  نقائص کو جارحیتوں کے پیچھے چھپانے اور امت اسلامیہ کو متحد ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔   

انھوں نے کہا کہ صیہونیوں نے  اسلامی دنیا کے خوف اوراختلاف سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔ ان حالات میں اگر ہم شجاعت سے کام لیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں توجرائم پیشہ صیہونیوں کا رہا سہا بھرم بھی خاک میں مل جائے گا۔   

ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ بند کرنے کے لئے، متحد ہوکر امریکا پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت جعلی صیہونی حکومت کی زندگی کی  شریانیں امت اسلامیہ کے کنٹرول میں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ خدا وند عالم فلسطین اور لبنان کے مجاہدین اور مظلوم عوام، عورتوں اور مردوں کے خون کی برکت سے اسلامی دنیا کو ایسا خوشگوار دور دکھائے گا جس میں اسرائيل نہیں ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .